اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن کی حکومتی ٹرمز آف ریفرنس پر ہم مطمئن نہیں ہیں ٗشاہ محمود قریشی

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر جوڈیشل کمیشن کی حکومتی ٹرمز آف ریفرنس پر ہم مطمئن نہیں ہیں ٗحکومت کی جانب سے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کے جواب کا انتظار کررہے ہیں، پارٹی میں کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر دفاع کے بیان کے جواب میں اشتعال میں نہیں آئیں گے خواجہ آصف جو چاہیں بیانات دیتے رہیں ہم مکمل طور پر پر امن رہیں گے ۔تحریک انصاف اپنی منزل نئے اور بہتر پاکستان کی طرف بڑھتی چلی جائے گی۔پاناما لیکس کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دی جانے والی ٹی او آرز مناسب نہیں اگر انہی ٹی او آرز کے تحت کمیشن بنے گا تو یہ صرف اتمام حجت کیلئے ہوگاتجویز دوں گا کہ مل بیٹھ کر ٹی او آر میں کمزوریوں کی نشاندہی کریں اور حکومتی نمائندے اپوزیشن کے ساتھ مل کر ٹی او آرز طے کریں جبکہ کمیشن کیلئے تحقیقات کا وقت بھی مقرر کیا جائے۔پارٹی میں دھڑے بندیوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں ہیں اور ہم مل کر پارٹی کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں البتہ پارٹی الیکشن کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے اور لوگوں کو لگتا ہے کہ پارٹی میں تقسیم ہے تاہم اگر دو امیدوار آمنے سامنے ہونگے تو ایک بندہ کسی کو ووٹ دے گا اور دوسرا کسی اور امیدوار کو ووٹ دے گا۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…