اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

چوہدری سرور اور شفقت محمود کے قافلوں میں ۔۔۔ کتنے آدمی تھے ؟؟ نیوزایجنسی کا حیرت انگیز دعویٰ

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس میں شرکت کیلئے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کی قیادت میں کارکنوں کے دو قافلے لاہور سے روانہ ہوئے ، چوہدری سرور کی طرف سے خصوصی کنٹینر تیار کرایا گیا جس پر سوار ہو کر رہنماؤں نے کارکنوں کے قافلے کی قیادت کی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارٹی کے بیسویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کیلئے کارکن صبح سویرے قذافی اسٹیڈیم اور ناصر باغ پہنچنا شروع ہو گئے جس میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ۔ اس موقع پر کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے اپنی قیادت کے حق میں اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔ قذافی اسٹیڈیم میں جمع ہونے والے رہنما جہانگیر ترین ، چوہدری سرور، عبد العلیم خان ، اعجاز چوہدری، محمود الرشید ، جمشید اقبال چیمہ اور دیگر خصوصی تیار کئے گئے کنٹینر پر سوار ہو کر کارکنوں کے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے موٹر وے پہنچے جس کے بعد رہنما اپنی گاڑیوں میں سوار ہو گئے اور قافلے کی رفتار بڑھا دی گی ۔شفقت محمود ،ولید اقبال ، عمر سرفراز چیمہ ، سلونی بخاری ،رائے عزیز اللہ اور دیگر کی قیادت میں ناصر باغ میں جمع ہونے والے کارکن بھی قافلے کی صور ت میں موٹر وے پر پہنچے۔ دونوں قافلوں میں شریک رہنماؤں اور کارکنوں کا مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپوں میں بھرپور استقبال کیا گیا ۔ پی ٹی آئی کے رہنما یاسر گیلانی کی قیادت میں کارکنوں کا قافلہ شاہدرہ سے روانہ ہوا ۔ روانگی سے قبل کارکنوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے سیلفیاں بناتے رہے۔حساس اداروں اور غیر جانبدار حلقوں کے مطابق قذافی اسٹیڈیم سے روانہ ہونے والے قافلے میں دو سے ڈھائی ہزار جبکہ ناصر باغ سے تین سے چار سو کارکن روانہ ہوئے جبکہ انجینئر یاسر گیلانی کے قافلے میں ڈیڑھ سو کے قریب کارکن شریک تھے ۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…