رحیم یار خان(نیوز ڈیسک)راجن پور میں مزدا اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق رحیم یار خان میں کے علاقے علی پور سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ مزدا میں جانور لے کر فروخت کرنے جا رہے تھے کہ جن پور کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے انھیں زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے شدید زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال , معمولی زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔