اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کی سکیورٹی پر مامور ایلیٹ فورس کا جوان گرمی سے بیہوش ہوگیا‘ طبی امداد کے لئے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں تحریک انصاف کی بیسویں سالگرہ کے جلسے کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ دوپہر کے اوقات میں ایلیٹ فورس کا ایک جوان گرمی سے بیہوش ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔