جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

افغانستان سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر شیلنگ، میجرسمیت دو اہلکا ر زخمی

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غلنئی (نیوزڈیسک) افغانستان سے مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائر کیے گئے مارٹر گولوں سے ایک میجر اور حولدار زخمی ہو گئے۔سرحد پار سے مہمند ایجنسی میں بازائی تحصیل میں چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق مارٹر گولوں سے زیارت چیک پوسٹ کو ساڑھے 4 بجے کے قریب نشانہ بنایا گیا۔مارٹر گولوں کے حملوں میں زخمی ہونے والوں میں میجر فرخ اور حوالدار عمران خان شا مل ہیں ، ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیاگیا۔خیال رہے کہ اس سے ایک روز قبل مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں بھی ایک اہلکارجا ں بحق ہوا تھا۔پولیٹیکل انتظامیہ نے مقامی مشران اور سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ داوازئی کے علاقے پنڈیالی میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے 12 گھر اور 10 دکانیں بھی منہدم کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…