ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہو گی ، چوہدری سرور

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے جب تک یہ ناسور ختم نہیں ہو گا ملک مختلف بحران کا شکار رہے گا ۔ پی ٹی آئی کرپشن سے پاک پاکستان چاہتی ہے پانامہ لیکس پر بننے والی کمیشن پر سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے راہنما چودھری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے جہاد کا اعلان کیا ہے تمام کرپٹ لوگوں کا احتساب ہو کے رہے گا جب تک کرپشن کا ناسور ختم نہیں ہو گا ملک کو مختلف بحران کا سامنا کرنا پڑے گا ہماری تحریک پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنا ہے عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں ہمارا جلسہ تاریخی جلسہ ہے اور حکومت کے لئے پیغام بھی ہو گا کہ اب پی ٹی آئی سب سے بڑی اور مضبوط قوت بن چکی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس کمیشن کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں اور مشاورت بھی جاری ہے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے ٹی او آر کو مسترد کر دیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ کمیشن کے ٹرم آف ریفرنسز اپوزیشن سے مشاورت کر کے طے کریں پاک فوج نے احتساب کا عمل اپنے گھر سے شروع کر کے سیاسی جماعتوں کو ایک پیغام دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…