بونیر(نیوز ڈیسک) پولیس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مشیر سردار سورن سنگھ کے قتل میں ملوث 2 مبینہ قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سورن سنگھ کے قتل میں ملوث 2 مبینہ قاتلوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بہت بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 یا 3 روز میں کیس میں ہونے والی پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔دوسری جانب بونیر پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ ٹارگٹ کلرز سے سردار سورن سنگھ کے قتل کے لئے استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ٹارگٹ کلرز میں سے ایک پیشہ ور قاتل اور ماہر نشانہ باز ہے، ملزموں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بونیر میں پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں اقلیتی نشست پر منتخب ہونے والے رکن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے مشیر سردار سورن سنگھ کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
2 یا 3 روز میں کیس میں ہونے والی پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا , پرویز خٹک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا



















































