پشاور(نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سرا ج الحق نے کہا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم کے بیٹے کے نام پاناما لیکس میں آیا،پانامالیکس میں وزیراعظم کے خاندان کانام شامل نہ ہوتاتوخوشی ہوتی، اگرپیسہ سعودی عرب میں کمایا ہے تو وہ پیسے پاکستان میں کیوں نہیں لائیں،پشاورمیں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کاکہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف تحریک شروع کی ہے، سینیٹر کی حیثیت سے ہم نے اپنے گوشوارے جمع کروائے،پاناما لیکس میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے افراد کے نام آئے ہیں،اوروزیرا عظم کے بیٹے نے میڈیا پر خود اعتراف کیا ہے کہ ان کی بیرون ملک کمپنیاں موجود ہیں۔سراج الحق کاکہنا تھا کہ پانامالیکس میں وزیراعظم کے خاندان کانام شامل نہ ہوتاتوخوشی ہوتی، وزیر اعظم صاحب آپ نے اتنی قلیل مدت میں اتنا پیسہ کہاں سے بنایا؟ اگرپیسہ سعودی عرب میں کمایا تو پاکستان میں کیوں نہیں لائے،حکمرانوں نے ملک کے نام پر قرضے لے کر بیرون ملک اپنے اکاﺅنٹس میں جمع کرائے ہیں۔ انکاکہنا تھا کہ ہر کارکن پر فرض ہے کہ وہ بزرگوں کا احترام کرے۔جماعت اسلامی نے کرپشن کے خلاف بھرپور انداز سے ملک بھر میں کرپشن فری پاکستان تحریک کا آغاز کردیا ہے اور یہ تحریک پورے ملک میں کرپشن کے خاتمے تک جاری رہے گی۔