اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایف نائن پارک میں (آج ) ہونے والے جلسے میں ریکارڈ توڑ عوام آئے گی کیونکہ لوگوں کو تبدیلی نظر آ رہی ہے ۔ہفتہ کو عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کو احتساب نطر آرہا ہے،قوم باہر نکلے گی ۔لوگوں کو نظر آرہا ہے کہ اب بڑی تبدیلی آنے والی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ آج اسلام آباد کے جلسے میں تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے۔