کراچی(نیوز ڈیسک)رینجرزکے ہاتھوں گرفتارایم کیوایم کے مرکز نائن زیروکے انچارج اور صولت مرزاکے قریبی ساتھی منہاج قاضی عرف اسدکی جے آئی ٹی رپورٹ مکمل ہوگئی ہے ۔ملزم نے کے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہدحامدسمیت8افرادکے قتل کااعتراف کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ملزم جنوبی افریقہ،ملائیشیا اوربنکاک میں روپوش رہا۔ملزم منہاج صولت مرزاکاقریبی دوست اورنائن زیروکاسیکیورٹی انچارج تھا۔ملزم اسدکے نام سے ایف آئی آرمیں نامزد ہے۔ملزم نے جے آئی ٹی کے سامنے کے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہدحامدسمیت8افرادکے قتل کااعتراف کیاہے۔ملزم منہاج قاضی عرف اسدتنظیمی کمیٹی کاانچارج بھی رہ چکاہے۔ملزم اسدنے شاہدحامد کے قتل کی مکمل کہانی سنائی ہے۔