پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے 25اپریل2016ء بروز پیر کو پاک چین اقتصادی راہداری کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ۔کانفرنس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی شرکت کریں گے ۔ کانفرنس ساڑھے چاربجے چیف منسٹر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کے لیڈران کو بھی دعوت دی گئی ہے ۔