اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف کی کڑی شرائط والا پروگرام ستمبر میں ختم ہو جائے گا جس کی وجہ سے حکومت نے اکتوبر میں آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی نے وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف سے ستمبر تک ایک ارب ڈالر قرض کی دو قسطیں ملیں گی۔ اسی سال جون سے پہلے 50 کروڑ ڈالر کے سکوک بانڈ جاری کیے جائیں گے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر سے زائد ہیں اور نئے قرض پروگرام کی ضرورت نہیں۔ آئی ایم ایف پروگرام ختم ہونے کے بعد معاشی ریلیف ملنے کا امکان بھی ہے۔ آئی ایم ایف سے پیچھا چھڑانے کے بعد اداروں پر نجکاری کی لٹکتی تلوار ٹل سکتی ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری بھی التوا ء کا شکار ہو سکتی ہے۔ بجلی کی سبسڈی کی رقم کم سے کم رکھنے کی آئی ایم ایف کی شرط بھی نہیں رہے گی ۔