اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

ذوالفقار مرزا کا بلاول زرداری کو انتباہ

datetime 23  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے منحرف رہنما ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ سندھ کے چور اگر پاناما لیکس کے پیچھے چھپنا چاہیں گے تو ایسا ہم نہیں ہونے دیں گے۔کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پاناما لیکس قومی معاملہ ہے اس کا براہ راست سندھ سے کوئی تعلق نہیں، سندھ میں اربوں کھربوں کی لوٹ مار ہوئی، حکمران جماعت کے سربراہ کی بہن نے محکمہ آبپاشی میں لوٹ مار کی، سندھ کے چور اگر پاناما لیکس کے پیچھے چھپنا چاہیں تو ایسا ہم نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے والد اور پھوپھی کو مائنس کر کے سیاست نہیں کی تو ان کا سیاسی مستقبل بھی اچھا نہیں ہو گا۔ صوبے میں اربوں روپے کی کرپشن میں بڑے سیاستدان کی بہن کا نام بھی سامنے آرہا ہے۔پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال نے کراچی کی سیاست میں ہل چل مچا دی ہے۔ فی الحال ان کی پارٹی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ اگر حکومت مخالف محاذ بنا تو سندھ کی عوام بہتر مستقبل کے لیے ضرور سوچیں گے اور وہ بھی ان کا ساتھ دیں گے۔ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بدین اور کراچی میں قائم5 مقدمات سماعت ہوئی ، عدالت نے تمام مقدمات کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…