منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

اتوار کو تحریک انصاف کا ایف نائن پارک میں جلسہ،اسلام آباد کے شہریوں اور جلسہ کے شرکاء کیلئے اہم ترین معلومات جاری

datetime 23  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کا جلسہ اتوار کو ہوگا جس کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جلسہ گاہ سمیت شہر بھر میں 5ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ٗضابطہ اخلاق کے مطابق جلسہ گاہ کی اندورنی سیکیورٹی پی ٹی آئی کے رضاکاروں کے سپرد کی گئی ہے۔ جلسہ کے داخلی راستوں پر 25واک تھرو گیٹ بھی لگائے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے 20ویں یوم تاسیس کے حوالے سے جلسے کیلئے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی کے 5ہزار اہلکار ڈیوٹی مپر مامور کئے گئے ہیں ٗ ریڈ زون کو سیل کر کے دو روز کے لئے بند کر دیا گیا ٗ شہر کے مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کے اضافی ناکے لگائے گئے ہیں اور جلسے میں شرکت کیلئے آنے والوں کی تلاشی کو لازمی قرار دیا گیا ٗ حساس مقامات اورعمارتوں کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کی گئی۔سیکیورٹی پلان کے تحت جلسہ گاہ میں شرکت کرنے والوں کی تلاشی کے لئے 300 سے زائد پی ٹی آئی کے رضاکار تعینات ہیں ٗ خواتین کے بیٹھنے کا الگ بندوبست کیا گیا ٗ شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے 300 سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔ جلسہ گاہ میں 25واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے جبکہ میڈیا اور وی وی آئی پیز کیلئے الگ راستے مختص کئے گئے ہیں ٗپولیس کے مطابق اس مرتبہ دیگر شہروں سے اضافی نفری نہیں منگوائی گئی کیونکہ پی ٹی آئی جلسہ منتظمین نے پرامن رہنے کی مکمل یقین دہانی کروائی ٗ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 42 شرائط پر مشتمل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں جلسے کے لئے جاری این او سی منسوخ کر دیا جائے گا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…