کراچی (نیوز ڈیسک) حساس اداروں نے (آج)اتوارکو ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی میں تصادم کا خطرہ ظاہر کردیاہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان تصادم شہر میں پرتشدد واقعات کو جنم دے سکتا ہے ۔ایم کیو ایم کے ناراض رہنما اور کارکنان تیزی کے ساتھ پارٹی سے اعلان لاتعلقی کرہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق24 اپریل کو پاک سرزمین پارٹی باغ جناح میں جلسہ جبکہ متحدہ نے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کا اعلا ن کررکھا ہے جبکہ جمعہ کی رات مصطفی کمال اور انیس قائم خانی پر عوامی رابطہ مہم کے دوران نیو کراچی میں انڈوں کی برسات کردی گئی تھی۔