فیصل آباد (نیوزڈیسک)ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن چوہدری فاروق احمد ہندل نے 18افسران و ملازمان کو محکمانہ امور میں غفلت اور لاپر واہی اور عدم دلچسپی ثابت ہونے پر مختلف نوعیت کی محکمانہ سزائیں دی ۔جن میں سنگین نوعیت کی غفلت کے مر تکب ہونے والے 01کنسٹیبل عبدا لرحمن کو بر طرف ،01سب انسپکٹر اور 05کنسٹیبلان کی 02سال سروس ضبط کرلی گئی جبکہ 11افسران و ملازمان کو سنشور کی سزا سنائی گئی ۔ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس چو ہدری فاروق احمدہندل نے واضع کیا ہے کہ آئند ہ بھی پٹرولنگ پولیس میں جزاو سزا کا موثر نظام رائج کیا جائے گا تاکہ پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا یا جاسکے۔