منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

پانامہ لیکس تحقیقات کب مکمل ہونگی؟ بڑادعویٰ سامنے آگیا

datetime 23  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات اگلے 7 ہزار سالوں میں مکمل ہو جائیں گی ،وزیر اعظم نے قوم سے خطاب میں تحریک انصاف کو زیادہ نشانہ بنایا ہے اور کمیشن کے اختیارات بتانا بھول گئے،پرویز رشید کو کرسیاں گننے کا بڑا تجربہ ہے ان کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ تحریک انصاف کے یوم تاسیس میں شرکت کریں ،پرویز رشید کوان کے ساتھیوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہم ڈی چوک نہیں جائیں گے ۔ہفتہ کے روز میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم نے جو ٹرم آف ریفرنس دیں ان کے مطابق پانامہ کی تحقیقات اگلے سات ہزار سال میں مکمل ہو جائیں گی‘ تحقیقاتی کمیشن کے کتنے اور کیا اختیار ہیں یہ بتانا بھول گئے، وزیراعظم کہتے ہیں مجھے دھمکی دی گئی ہے ان کو کس نے دھمکی دی ہے لگتا ہے کہ آرمی چیف نے اتنے بڑے افسران کے خلاف کارروائی کی اور وزیراعظم صاحب سمجھ رہے ہیں کہ یہ مجھے بھی سگنل دیا گیا ہے، وزیراعظم نہیں چاہتے کہ احتساب ہو ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تحقیقاتی کمیشن کے لئے جو ٹرمز آف ریفرنس بتائی ہیں۔ اس کے مطابق اگلے سات ہزار سال تک یہ تحقیقات مکمل ہو جائیں گی یہ صرف ٹائم پاس کرنے والی باتیں ہیں۔ اسد عمر نے وزیراعظم کے تحقیقاتی کمشن کے متعلق شعود کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو چاہئے تھا کہ وہ خطاب میں انہیں اپنی کمزوریاں چھپانے اور دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے ٹرم آف ریفرنس میں یہ بتانا چاہئے تھا کہ تحقیقاتی کمیشن کو کس عالمی آڈٹ فرم کی خدمات حاصل ہونگی‘ کمیشن کے پاس کتنے اختیارات ہونگے‘ کمیشن کو تحقیقات کے لئے کتنے فنڈ دیئے جائیں گے اور انتظامیہ اختیارات کیا ہونگے۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ میاں صاحب کی کوشش ہے کہ چیف جسٹس اس کمیشن کی سربراہی سے انکار کر دیں اور پھر پارلیمانی کمیشن بنایا جائے۔ اسد عمر نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے جلسہ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید صاحب کو کرسیاں گننے کا بڑا تجربہ ہے ،انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور امید ہے کہ حکومت کی جانب سے مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ پرویز رشید اور ان کے ساتھیوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم جلسہ کر کے واپس چلے جائیں گے ڈی چوک نہیں جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کو جلسہ گاہ میں مدعو کرتا ہوں کیونکہ صاحب کرسیاں گننے کا بہت اچھا تجربہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…