ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت ، ذوالفقار مرزا نے فیصلہ سنا دیا

datetime 23  اپریل‬‮  2016 |

کراچی (نیو زڈیسک ) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ انکا پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے مصطفی کمال کو بہترین میئر قرار دیا تھا تاہم اب ان کی نظر میں وہی برے بن گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال الطاف حسین کے بارے میں کچھ نیا نہیں کہہ رہے بلکہ وہی باتیں کر رہے ہیں جو میں پانچ سال سے کر رہا ہوں ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو جو کرنا چاہ رہے ہیں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے اچھا ہو گا تاہم پیپلز پارٹی کا جو حال پنجاب میں ہوا ہے وہی اس کا مستقبل ہے ¾قادر پٹیل کی ملک میں واپسی اچھا اقدام ہے وہ ہر چیر کا سامنا کر رہے ہیں جس سے سچ اور جھوٹ کا پتا چل جائے گا ۔ ذو الفقار مرزا نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اربوں کھربوں کی لوٹ مار ہو رہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ سندھ کے چور اگر پاناما لیکس کے پیچھے چھپنا چاہیں تو ایسا ہم نہیں ہونے دیں گے۔ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پاناما لیکس قومی معاملہ ہے اس کا براہ راست سندھ سے کوئی تعلق نہیں، سندھ میں اربوں کھربوں کی لوٹ مار ہوئی، حکمران جماعت کے سربراہ کی بہن نے محکمہ آبپاشی میں لوٹ مار کی، سندھ کے چور اگر پاناما لیکس کے پیچھے چھپنا چاہیں تو ایسا ہم نہیں ہونے دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…