جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن، اراکین سینٹ کے گوشواروں کی تفصیلات جاری

datetime 23  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین سینٹ کی مالی سال 2014-15 ءکے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن ایک ارب 88 کروڑ سے زائد کے اثاثے‘ دوسرے نمبر پر سینیٹر اعظم سواتی 83 کروڑ 42 لاکھ ‘ تیسرے نمبر پر وفاقی وزیر سینیٹر اسحاق 2 کروڑ 77 لاکھ روپے کا اثاثوں سے سرفہرست رہے۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اراکین سینیٹ کے گوشواروں کی تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے رہنماءاعتزاز احسن نے ایک ارب 88 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کئے۔ سینیٹر اسحاق ڈار 2 کروڑ 77 لاکھ روپے کی چار گاڑیاں رکھتے ہیں سال 2015 ءمیں انہوں نے 35 لاکھ ٹیکس ادا کیے جبکہ ان کی بیرون ملک نہ کوئی جائیداد اور نہ کاروبار ہے۔ اسحاق ڈار نے ایک بار پھر اپنے بیٹے سے 11 کروڑ روپے کے قرض حسنہ لیا۔ سینیٹر رحمن ملک 33 کروڑ روپے کے بیرونی ملک جائیداد ہے۔ ان کی ایک بی ایم ڈبلیو گاری بھی ہے تاہم ٹیکس ادائیگی کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ سینیٹر بابر اعوان کے اثاثوں کی مالیت 29 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد ہے ‘ سینیٹر طلحہ محمود 21 کروڑ ‘ سینیٹ چیئرمین میاں رضا ربانی کے اثاثوں کی مالیت 8 کرور 94 لاکھ ‘ سینیٹر مشاہد حسین سید 5 کروڑ ‘ جبکہ سینیٹر پرویز رشید نے صرف اور صرف تیرہ لاکھ مالیت کے اثا ثے اہر کیے جو کہ تمام سینیٹر ز میں غریب ترین ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…