لاہور (نیوز ڈیسک) شہباز شریف کی اہلیہ کاایک بار پھر ایسا ٹویٹ جس نے عوام کو پھر خوش کر دیا ۔شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرایک بار پھر ٹویٹ پر ایسا بیان جاری کیا جس پڑ ھ کر کوئی بھی حیران ہو جائے۔انہو نے ٹوئٹ پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ جمہوری حکومتیں نوجوانوں کو آئین سے دور کیوں رکھنا چاہتی ہیں، آئین کو نصاب کا حصہ ہونا چاہئے۔یاد رہے کہ کچھ دن پہلے پانامہ لیکس پر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ آف شور کمپنیاں اگر قانونی بھی ہیں تو یہ غیر اخلاقی کام ہے ،شریف خاندان ساری دولت غریبوں کو دے کر سادہ زندگی گزارے ۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ نے آف شور کمپنیوں کو غیر اخلاقی قرار دے دیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ قانون توڑنا غیر قانی ہے تو اخلاقیات توڑنا روح کو بیچنے کے مترادف ہے اس لیے شریف خاندان کو چاہیے کہ وہ اپنی ساری دولت غریبوں میں تقسیم کر کے سادہ زندگی بسر کرے ۔