جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پانامہ لیکس کمیشن سے کچھ نہیں نکلے گا، قوم کوٹرک کی بتی کے پیچھے لگا یا گیا ہے، بڑا دعویٰ آ گیا

datetime 23  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادر ی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات ثابت شدہ ہیں ، مزید کسی تحقیق کی ضرورت نہیں،کمیشن سے کچھ نہیں نکلے گا ،قوم کو ایک بار پھر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ، وزیر اعظم نے قوم سے خطاب نہیں مذاق کیا،وزیر اعظم کا دھمکی آمیز لب و لہجہ لندن علاج کا نتیجہ ہے، وزیر اعظم نے سیاسی مخالفین یا میڈیا کو نہیں ”کسی اور“ کو دھمکیاں دیں ۔ کرپٹ وزیر اعظم دھمکیاں دینے کی بجائے لوٹی گئی دولت واپس لائیں اوردیگر وزرائے اعظم کی طرح استعفیٰ دےں ۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جرم ثابت ہونے پر گھر جانے کا بیان انکے چھوٹے بھائی اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے قاتل اعلیٰ نے بھی دیا تھا اور پھر جب جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے انہیں ذمہ دار ٹھہرایا تو انہوں نے گھر جانے کا وعدہ پورا کرنے کی بجائے رپورٹ ہی غائب کر دی ۔سربراہ عوامی تحریک نے میڈیا کو دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہاکہ میڈیا حقائق دکھا رہا ہے چونکہ کرپٹ حکمرانوں کے پاس قوم کے سوالات کا جواب نہیں ہے اس لئے وہ اپنی روایات اور مزاج کے مطابق دھمکیوں پر اتر آئے ، آمریت کی پیداوار 30سال بعد بھی جمہوری مزاج پیدا نہ کر سکے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ مگر اثاثے لندن اور پانامہ میں ہیں ، جدی پشتی صنعتکار خاندان کا چشم و چراغ بتائے وہ خود کتنا ٹیکس دیتا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جس جلا وطنی کی بات کرتے ہیں وہ دس سال کی ڈیل تھی جو وہ خوشی خوشی کر کے جدہ کے سرور محل میں گئے اور ڈیل کے کاغذات پر باقاعدہ دستخط کئے قوم کا حافظہ اتنا کمزور نہیں کہ وہ انکے سیاسی ،معاشی جرائم کو بھول جائیں،انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ اور انکے سمدھی تحریری بیان دے چکے ہیں کہ انہوں نے شریف خاندان کی دولت منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی اور کونسے ثبوت چاہئیں؟انہوں نے کہا کہ قوم کے نرم روےے کی وجہ سے کرپٹ وزیر اعظم کو دھمکیاں دینے کا موقع ملا۔ وزیر اعظم کا رویہ اور بوکھلاہٹ انکے ذہنی انتشار کی غماز ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…