جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

شاہ محمودقریشی کا جاوید ہاشمی پر طنز،بڑی یقین دہانی کرادی

datetime 23  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کی طرح کبھی بھی عمران خان کو دھوکہ نہیں دوں گا ، نواز لیگ بااختیار کمیشن نہ بنا کر حقیقت کو چھپانا چاہتی ہے ، حکمران فرانزک آڈٹ پر اعتراض کیوں کررہے ہیں پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے تحریک انصاف نے لاہور ہائی کورٹ بار وکلاء سے بھی مدد مانگی ہے ۔جمعہ کے روز تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ بااختیار تحقیقاتی کمیشن نہ بنا کر پانامہ لیکس کی تحقیقات کو چھپانا چاہتی ہے کیونکہ حکومت کوفرانزک آڈٹ پر اعتراض ہے تکنیکی معلومات کی تحقیق کے آڈٹ کو کمیشن کا حصہ ہونا چاہیے لوٹ مار کے بازار نے ملک کو آ ئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ جاوید ہاشمی کی طرح عمران خان کو کبھی دھوکہ نہیں دونگا لوگ اپنے دماغ سے ایسی چیزیں نکال دیں انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے ثابت کردیا ہے کہ کوئی مقدس گائے نہیں اور فوج نے اپنے ادارے میں بلاتفریق احتساب شروع کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے لاہور ہائی کورٹ بار سے پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کیلئے مدد مانگی ہے اور تحریک انصاف کا پانامہ لیکس سے متعلق نقطہ نظر وکلاء کے سامنے رکھا تو معلوم ہوا کہ لاہور بار تو پہلے ہی کرپشن کیخلاف سرگرم ہے اور وکلاء بارچاہتی ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ہونی چاہیے اور خوشی ہے کہ وکلاء برادری نے خاموشی نہ رہنے کا عزم کیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…