نیو یارک (نیوزڈیسک)اسلام آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ،چوہدری نثار نے اہم شرط عائد کردی،احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ شخص کو سیکیورٹی گیٹس سے گزرے بغیر جلسہ گاہ میں کسی کو داخلہ کی اجازت نہ دی جائے، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلام آباد انتظامیہ کو 24اپریل کے جلسے کی سیکیورٹی اور ٹریفک کیلئے موثر پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پلان مرتب کرتے وقت اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو اپنے روز مرہ کے معمولات میں کم سے کم دقت کا سامنا کرنا پڑے، انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ٹریفک پلان کوپی ٹی آئی منتظمین کیساتھ شیئر کیا جائے اور میڈیا کے ذریعے بھی اسکی تشہیر کی جائے، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے تمام امور کو جلسہ منتظمین کی مشاورت اور معاونت کیساتھ یقینی بنایا جائے اور کسی شخص کو سیکیورٹی گیٹس سے گزرے بغیر جلسہ گاہ میں داخلہ کی اجازت نہ دی جائے ۔