جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

حکومتی مشینری ناکام، جماعت اسلامی نے میدان سنبھال لیا

datetime 22  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)شدیدگرمی ،عوام کو ہیٹ اسٹروک سے تحفظ دینے میں حکومتی مشینری بری ناکام ہوگئی،جماعت اسلامی کے رضاکاروں نے میدان سنبھال لیا،ہیٹ اسٹروک سے بچاﺅ کے حکومتی دعوے دھرے رھ گئے ،گلیوں ،چوراہوں اوربس اسٹاپ پر شہریوں کوٹھنڈے پانی دیگرسہولیات پہنچائی گئیں ،عوامی خدمت کے دعویدار ایئرکنڈیشنز میں جبکہ شہری لوڈ شیڈنگ اور قہربرساتی گرمی میں جھلستے رہے ،مسائل میں گھری عوام کے ساتھ کھڑ ے ہیں ،خدمت دیانت کے ساتھ جاری رکھیں گے ،ملک کوسب سے زیادہ ر یونیو دینے والا شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی وسابق ممبرسندھ اسمبلی محمد یونس بارائی ،قیم ضلع نعیم اختر ،نائب امرائے ضلع سید افتخاراحمد ،توفیق الدین صدیقی ،مرتضی غوری ،نائب قیمین اصغرامام ملک ،عظمت اللہ خان اوردیگر نے شہرکراچی میں گرمی کی شدید لہر اور صوبائی حکومت کی بے حسی پر دفتر ضلع ارقم اسلامک سینٹر سے جاری اپنے بیان میں کیا ۔ محمد یونس بار ائی نے کہا کہ شدیدگرمی ،عوام کو ہیٹ اسٹروک سے تحفظ دینے میں صوبہ سندھ کی حکومتی مشینری بری ناکام ہوگئی،بدعنوان حکمران ایک بارپھر عوام کودھوکا دے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں جماعت اسلامی کے رضاکاروں نے میدان سنبھال لیا،شہریوں میں مفت تقسیم کے لیے سرد مشروبات ،ٹھنڈے پانی کی بوتلیں ،برف اور دیگرسامان لیے سڑکوں اورچوراہوں پر آگئے ۔سابق ممبر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے بچاﺅ کے حکومتی دعوے دھرے رھ گئے ،گلیوں ،چوراہوں اوربس اسٹاپ پر شہریوں کوٹھنڈے پانی دیگرسہولیات پہنچائی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صرف زبانی محبت کا دعوی کیا ،عوامی خدمت کے دعویدار ایئرکنڈیشنز میں جبکہ شہری لوڈ شیڈنگ اور قہربرساتی گرمی میں جھلستے رہے ۔ امیرجماعت اسلامی ضلع شرقی نے کہا کہ مسائل میں گھری عوام کے ساتھ کھڑ ے ہیں ،خدمت دیانت کے ساتھ جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کوسب سے زیادہ ر یونیو دینے والا شہر بنیادی سہولیات سے محروم ہے،صوبائی حکومت اورسابقہ اتحادیوں نے کراچی کوکھنڈربناکر رکھ دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…