جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں القا عدہ کو بڑ ا دھچکا اہم رہنما گر فتار

datetime 22  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک )کراچی میں پولیس نے القاعدہ کے امیر عبدالرحمان سندھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وہ صفورا واقعے کے مرکزی کردار طاہر منہاس کے استاد رہے ہیں۔ایس ایس پی وسطی مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ عبدالرحمان سندھی کو رہائشی علاقے رضویہ کی حدود سے گرفتار کرکے ایک نائن ایم ایم پستول برآمد کی گئی ہے اور ملزم کا تعلق القاعدہ سے ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کی 1997 میں اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری سے کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں اور اس کا امریکی صحافی ڈینیل پرل کے کیس میں ملوث سعود میمن کے ساتھ بھی تعلق رہا ہے۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے 12 مارچ 2012 کو جاری کیےگئے اعلامیے میں عبدالرحمان کا تعلق میرپور خاص سے ظاہر کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ وہ القاعدہ کو مالی معاونت کرتے رہے ہیں۔عبدالرحمان سندھی کراچی میں گذشتہ سال اسماعیلی برادری کی بس پر حملے کے ملزم طاہر منہاس کے پڑوسی اور استاد بھی رہے چکے ہیں۔
جوائنٹ انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق طاہر منہاس نے تفتیش کاروں کو بتایا تھا 2001 میں ان کی عبدالرحمان سے کوٹڑی میں ہی ملاقات ہوئی تھی جو بظاہر پاسپورٹوں اور شہد کا کاروبار کرتے تھے لیکن اصل میں ان کا تعلق القاعدہ سے تھا۔عبدالرحمان بعد میں کراچی منتقل ہوگئے۔ طاہر منہاس کے بیان کے مطابق ان کی عبدالرحمان سے گلستان جوہر میں ایک ہوٹل میں ملاقات ہوئی تھی اور اسی نے انھیں افغانستان تربیت کے لیے جانے کا مشورہ دیا تھا اور وہ اس مشورے کی پیروی کرتے ہوئے پولٹری کا کاروبار بند کرکے افغانستان چلے گئے۔جے آئی ٹی کے مطابق عبدالرحمان عرف سندھی عرف شاہ صاحب کو تین چار سال قبل سی آئی ڈی پولیس نے گرفتار کرلیا تھا جس کے بعد تنظیمی ذمہ داری ان کے بردار نسبتی عمر عرف جلال چانڈیو کو سونپی گئیں تھی۔ عمر عرف جلال سے اختلافات کی وجہ سے طاہر منہاس نے القاعدہ سے علیحدگی اختیار کرکے اپنا گروپ بنایا جس نے اسماعیلی بس پر حملہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…