راجن پور(نیوز ڈیسک ) ڈا کو ں کو بخشا نہیں جا ئے گا راجن پور میں کچہ کے علا قہ میں آپر یشن ضر ب آہن 52 روز بھی داخل اور چھو ٹو گینگ کے بعد پت گینگ نے بھی ہتھیا ر ڈال دیے غلام رسول عرف چھوٹو کے بعد پت گینگ نے بھی ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کچے میں آپریشن ضرب آہن کا آج پچیس واں دن ہے۔ آپریشن میں چھوٹو گینگ کے خلاف کاری ضرب کا سلسلہ جاری ہے۔پاک آرمی کی جانب سے کچے کے علاقے میں کرفیو میں دو گھنٹے کی نرمی کی گئی تھی، جب کہ بنگلہ اچھا اور شاہوالی میں صبح آٹھ بجے سے شام ساڑھے پانچ تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔ دوسری جانب کچا جمال اور کچا مورو میں سیکیورٹی فورسز اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔بازیاب کرائے گئے چوبیس پولیس اہلکاروں کو طبی معائنہ کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردیا گیااور ان کا بھر پور استقبا ل کیا گیا اور مزید حو صلہ افزا ئی کی ۔