راجن پور (نیوز ڈیسک)چھوٹو گینگ کی تحویل سے بازیاب 24 اہلکار وں کا پولیس لائنز راجن پور پہنچنے پرپھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا ۔جمعہ کو راجن پور کچے کے علاقے میںچھوٹو گینگ کی تحویل سے رہا ہونے والے پولیس اہلکار پولیس لائنز پہنچے جہاں انہیں لینے کیلئے اہل خانہ بھی موجود تھے اہل خانہ اور ساتھیوں نے اہلکاروں کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا اس موقع پر اہلکاروں کے بچے انہیں دیکھ خوشی سے جھوم اٹھے اور ان سے لپٹ گئے واضح رہے کہ چھوٹو گینگ کے کارندوں نے دوران آپریشن 24پولیس اہلکاروں کو یر غمال بنا لیا تھا جس کے بعد ان کی رہائی اور چھوٹو گینگ کی گرفتار ی کیلئے فوج نے آپریشن کا چارج سنبھالا جس کے بعد چھوٹو گینگ نے فوج کیسامنے ہتھیار ڈال دئیے اور مغوی اہلکاروںکو رہا کر دیا ۔