کرم ایجنسی (نیوز ڈیسک) قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی کا ایک اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔پولیٹکل انتظامیہ کے ذرائع نے یہ واقعہ جمعہ کو لوئر کرّم کے علاقے شہیدانو ڈنڈ میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ چیک پوسٹ کے قریب نصب تھی اور علاقے میں گشت کرنے والے اہلکار اس کا نشانہ بنے۔ واقعہ کے بعد زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیٹیکل انتظامیہ نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی