اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نے وزیر قانون زاہد حامد کی نئے انتخابات کروانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے وزیراعظمکو مشورہ دیا کہ حکومت ملک میں نئے عام انتخابات کا اعلان کر دے۔ تاہم وزیراعظم نے وزیر قانون کی اس تجویز کو مسترد کر دیا۔