پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

صدر ٗ وزیر اعظم کی ملاقات ٗ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش

datetime 22  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو زڈیسک) صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کے تمام حصوں میں مکمل امن کی بحالی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل جاری رہے گا ٗحکومت ترقیاتی ایجنڈے سے اپنی توجہ نہیں ہٹائے گی ٗ ملک کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی میں بہتر ی کیلئے ترقیاتی منصوبے مکمل کر نے کیلئے تندہی سے کام کرتے رہیں گے ٗ عوام کے پیسے کے درست اور شفاف استعمال کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائیگا ٗ بدعنوانی کو کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کرینگے ٗ پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم الشان منصوبہ سے تمام صوبوں اور خطوں کو یکساں فوائد حاصل ہوں گے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف نے صدر مملکت ممنون حسین سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی جمعہ کی صبح ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت توانائی کے جاری منصوبوں ، امن و امان کی صورت حال ، آپریشن ضرب عضب اور قومی معیشت کے احیاء کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے اس موقع پر صدر مملکت کو مختلف امور میں حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں سے بھی آگاہ کیا ۔صدر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم اور اْن کی اقتصادی ٹیم اپنی مضبوط حکمت عملی کے تحت قومی معیشت کی بہتری کیلئے قابل قدر کردار ادا کر رہی ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے اپیل کی کہ ملک میں استحکام اور ترقی کیلئے ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حکومت سے تعاون کیا جائے ۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی ایجنڈے سے اپنی توجہ نہیں ہٹائے گی اور ملک کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری کے لیے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے تندہی سے کام کرتی رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ترقیاتی عمل کے دوران عوام کے پیسے کے درست اور شفاف استعمال کو ہر صورت میں یقینی بنائے گی اور بدعنوانی کو کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم نے آپریشن ضرب عضب کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے تمام حصوں میں مکمل امن کی بحالی کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل جاری رہے گا ۔صدر مملکت اور وزیر اعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا ۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم الشان منصوبہ سے تمام صوبوں اور خطوں کو یکساں فوائد حاصل ہوں گے ۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کو درپیش مسائل پر قابو پانے اور ترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن رکھنے کے لیے اتحاد اور یکجہتی پرزور دیا۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…