اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے آٹھویں این ایف سی ایوارڈ کے تعین کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا۔ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی مدت 30 جون 2015ءسے ختم ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورسید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو آٹھویں این ایف سی ایوارڈ کی تاخیر سے آگاہ اور تعین کے مطالبے کے لئے خط لکھا ہے۔ خط میں وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی مدت 30 جون 2015ءسے ختم ہو چکی ہے۔ نیا این ایف سی ایوارڈ تقریباً 2 سال سے تاخیر کا شکار ہے جبکہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کو صدارتی آرڈر کے ذریعے ایک سال کی توسیع دی گئی تھی۔ خط میں مزید بتایا گیا کہ صوبوں میں وسائل کی تقسیم کے لئے نئے صاف اور شفاف این ایف سی ایوارڈ کے تعین کی ضرورت ہے۔