اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اٹلی کے وزیرخارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق اٹلی وزیر خا رجہ کی آرمی چیف سے ملا قا ت کے در میان خطے کی صورتحال اور باہمی امور پربات چیت ہوئی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ، اٹلی کے وزیر خارجہ پاؤلو جینٹی لونی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔مہمان وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پربھی اتفاق کیا گیا۔