اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پرحکومت کی جانب سے چیف جسٹس کوخط لکھنے کے فیصلے پرکوئی اقدام لیتے نظرنہیں آرہا،حکومت ڈرے ہوئے ،بے پناہ سیاسی دباؤکاشکارہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس پرچیف جسٹس کی سربراہی میں انکوائری کمیشن پرلفاظی باتیں زیادہ عملی اقدام کم ہے ۔وفاقی وزیراسحاق ڈارنے چارآپشن دیئے ہیں ان میں سے کسی ایک آپشن کواستعمال نہیں کیاگیا۔حکومت نے اب تک پانامہ لیکس پرانکوائری کمیشن اورنہ ٹی آوآرپرمشاورت کی ہے ،کیونکہ حکومت اب تک اس ایشوپرواضح نہیں ہے ۔