لندن (نیوز ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل گھر سے شروع کرنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں آرمی چیف نے ہمیشہ حب الوطنی کی اعلی مثال قائم کی ہے ۔ جمعرات کے روز سابق صدر پرویز مشرف نے جاری بیان میں کہا کہ آرمی چیف کا کرپشن کے خلاف اقدام خوش آئند ہے آرمی چیف نے حب الوطنی کی اعلی مثال قائم کی ہے پاک فوج ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو ضرور شکست دے گی انہوں نے کہا کہ اب ملک میں کرپٹ عناصر پاک فوج کے خلاف متحد ہو جائیں گے ۔ لیکن قوم ہمیشہ فوج کے ساتھ کھڑی ہے پرویز مشرف نے آرمی چیف کا احتساب کا عمل گھر سے شروع کرنے پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا ۔