اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ پانامہ لیکس پرسپریم کورٹ کوخط لکھنے کے فیصلے کامعاملہ آج بروزجمعہ کوحل ہوجائیگا،حسن اورحسین نوازکمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوج اورعدلیہ کے اندراحتساب کاطریقہ کارہے ،جنرل راحیل شریف نے جوقدم اٹھایاوہ بہت خوش آئندہے ۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کے فیصلے سے سول اداروں پردباؤآنے کے مؤقف سے اتفاق نہیں کرتا،اس فیصلے کوسول اداروں کے ساتھ نہیں جوڑناچاہئے ،ہم پردباؤاپنے منشورکاہے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم کانامہ نہیں ،ان کے بیٹوں حسن اورحسین نوازکے نام ہیں اوردوسرے لوگوں کے بھی جب کمیشن بنے گاتوحسن اورحسین نوازکمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔