جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین سینیٹ نے اہم حکومتی رکن کو جھاڑ پلا دی ،وجہ انتہائی اہم

datetime 21  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینٹ اجلاس میں پانامہ لیکس پر بحث کے دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ دونوں جماعتوں کے اراکین نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی ۔ نہال ہاشمی کی چوہدری اعتزاز احسن پر ذاتی تنقید کرنے پر چیئرمین سینیٹ نے ن لیگ رکن کو جھاڑ پلا دی ۔ مائیک بند کر کے انہیں نشست پر بیٹھنے کی ہدایت کی ۔ جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں پانامہ لیکس پر بحث شروع ہوئی تو پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات کو اکیس دن ہوگئے لیکن معاملہ آگے نہیں بڑھا ۔وزیراعظم کی فیملی کے بیانات میں تضادات ہیں ،بیانات کے تضاد سے کنفیوژن پیدا ہوئی ہے یہ ہنر پاکستان کی عوام کوبتایا جائے ۔نواز شریف کے ایک فرزند نے کہا تھا کہ ہم لندن کے فلیٹ میں کرایہ پہ رہے، دوسرا بیٹا کہتا ہے کہ ہم نے لندن میں فلیٹ 2006 میں خریدا۔ مریم نواز کہتی ہے کہ لندن میں ہمارے کوئی فلیٹ نہیں۔ صدیق الفاروق کہتے ہیں کہ نواز شریف کے بیٹوں کے لندن والے فلیٹوں میں بیس سال پہلے رہ چکا ہوں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی ان فلیٹوں کی تصدیق کر چکے ہیں۔ وزیراعظم ان ابہام اور اختلافات کو کیوں نہیں نمٹا رہے۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم کا کہیں ذکر نہیں وزیراعظم نے قوم کے سامنے کھل کر بات کی عمران خان پارلینٹیریز ہوتے ہوئے پارلیمنٹ کی بات نہیں مانتے اپوزیشن لیڈر وزیراعظم کو ڈاکو کہتے ہیں ایڈمرل منصورالحق نے ڈاکہ مارا کرپشن کس کو کہتے ہیں اعتزاز احسن اپنی بیوی کے سامنے امیدوار نہ لانے کیلئے وزیراعظم کے پاوں پکڑتے رہے ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ دونوں جانب کی قیادت نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی پیپلز پارٹی کے مختار عاجز دھامرا اور نہال ہاشمی میں تلخ کلامی ہوئی اس دوران چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے چوہدری اعتزاز احسن پر ذاتی تنقید کرنے پر ن لیگی رکن کو جھاڑ پلا دی چیئر مین سینیٹ نے نہال ہاشمی کا مائیک بند کر کے انہیں نشست پر بیٹھنے کی ہدایت کی ۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینیٹر گیان چند نے کہا کہ ماضی میں بھی نواز شریف اسامہ بن لادن اور ایجنسیوں کے پیسے ہضم کر چکے ہیں۔ پاناما کے معاملے پر بھی حکومت کا یہی رویہ نظر آتا ہے۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا کہ سب سے پہلے وزیراعظم اور ان کے خاندان اور اتفاق گروپ کی تفتیش ہونی چاہیے بااختیار فرانزک آڈٹ کی تحقیقات ہونی چاہیے یہ معاملہ نیب یا ایف آئی اے کے دسترس سے باہر ہے پی پی پی پر الزام لگا ہوتا تو نیب اور ایف آئی اب تک حرکت میں آچکے ہوتے ۔کمیشن کے قیام کیلئے اگر بین الاقوامی قوانین کا سہارا لینا پڑے تو یہ کام بھی حکومت کرے وزیراعظم کے بیٹے حسن اور حسین نواز کے بیانات کو نکتہ آغاز سمجھتے ہوئے تسلیم کیا جائے کہ اپارٹمنٹ نوازشریف کی ملکیت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے تمام معاملات صاف شفاف ہیں تو پارلیمنٹ میں کیوں نہیں آتے ۔جو لوگ مجھے کہ میں ڈاکووں کا وکیل ہوں تو وہ یاد رکھیں کہ میں نواز شریف کا بھی وکیل رہا ہو پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیش قائم کیا جائے اپوزیشن جماعتیں کمیشن پر متفق ہیں طریقہ کار طے کرنا باقی ہے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی نے پاناما لیکس کی تحقیق کیلئے تقریبا تمام پارٹیوں سے رابطہ کیا ہے۔پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام سیاسی پارٹیوں کے مطابق پاناما معاملہ کی تحقیق فرانزک آڈٹ فرم ہی نمٹا سکتی ہے۔فرانزک آڈٹ رپورٹ چیف جسٹس کی سربراہی میں بنائی جائے جوڈیشل کمیشن کو پیش کی جائے گی فرانزک آڈیٹر پانامہ لیکس میں آنے والے ناموں میں سے سب سے پہلے وزیر اعظم اور ان کے خاندان سمیت اتفاق گروپ کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کرے گا۔دوسرے آپشن کے طورپر پارلیمانی کمیٹی بنانے پر بھی تمام پارلیمانی پارٹیاں متفق ہیں۔مگر پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کا نام اپوزیشن ہی دے گی۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ میں غریبوں کی زمین کا معاملہ افسوس ناک ہے اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے اور کسانوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل نہ کیا جائے اس معاملے پر ایوان میں احتجاج کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ معاملہ فی الفور حل کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…