اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

پانا ما لیکس ٗاپوزیشن نے بھی آرمی چیف کی حمایت کر دی

datetime 21  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پانا ما لیکس کا معاملہ اب دبنے والا نہیں اور آرمی چیف نے احتساب کے حوالے سے جو اقدام اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے تاہم اس کے بعد حکومت پر دباؤ مزید بڑھے گا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے سیاسی جماعتوں میں احتساب کے نام پر انتقام لیا جاتا رہا اور لوگوں کی سیاسی وابستگیاں تبدیل کی گئی جس کی وجہ سے اداروں پر لوگوں کا اعتما د ختم ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پانا ما لیکس معاملے اور کرپشن پر پاک فوج ، پارلیمنٹ ، عدلیہ اور تمام جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ احتساب ہو نا چاہئے مگر اس کے باوجود حکومت رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے ۔ایک سوال پر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ہم نیب کو ختم کرنے کی بات نہیں کر رہے مگر جہاں ضرورت ہے وہاں قانون سازی کی جائے اور احتساب کے عمل کو موثر بنایا جائے ۔ وزیر اعظم کے خاندان کے افراد پر کرپشن اور منی لانڈنگ کے الزامات ہیں جو روز برو ز سنگین ہو رہے ہیں مگر حکومتی وزراء کرپشن کو بچانے کیلئے بیانا ت دینے میں مصرو ف ہیں ۔ پانا ما لیکس تحققیاتی کمیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو شفاف تحقیقات سے حقائق سامنے آنے کا خوف ہے وہ تحقیقات کے راستے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…