اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

وزیر اعظم کے اثاثے جائز ہیں تو قوم کے سامنے رکھیں، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

datetime 21  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے راہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے پانامہ لیکس پر انٹرنیشنل فرانزک آڈٹ کمپنیوں سے تحقیقات کرائی جائیں تحقیقات کا آغاز وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان سے ہونا چاہئے وزیر اعظم کے تمام اثاثے اگر جائز ہیں تو وہ تمام اثاثے قوم کے سامنے رکھیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اعتزاز احسن نے کہاہے کہ وزیر اعظم نواز شریف پانامہ لیکس پر کمیشن بنانے کے لئے الجھن کا شکار ہیں وزیر اعظم نواز شریف اپنے اور خاندان کے اثاثے قوم اور پارلیمنٹ کے سامنے رکھ دیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے اثاثے کیوں ظاہر نہیں کرتے قوم الجھن میں ہے کہ حکمرانوں نے کس طرح اربوں کے اثاثے بنا لئے ہیں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر انٹرنیشنل فرانزک آڈٹ کمپنی سے احتساب کرانے پر اتفاق ہے فرانزک آڈٹ کمپنی پارلیمانی کمیٹی یا چیف جسٹس کو رپورٹ کرے گی ۔ پانامہ پر سب سے پہلے تحقیقات کا آغاز وزیر اعظم کے خاندان سے ہونا چاہئے اتفاق گروپ کا بھی آڈٹ ہونا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ سب سے صلح مشورے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لئے عمران خان کو منایا جائے جا سکتا ہے پارلیمانی کمیٹی میں حکومت نہیں اپوزیشن اپنے بندے نامزد کرتی ہے پانامہ لیکس پر دوسری جماعتوں سے مشاورت جاری رکھیں گے ۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…