بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف کا کرپشن کیخلاف احتساب سیا سی جما عتیں کھل کر سامنے آگئیں

datetime 21  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آرمی چیف نے قو م سے کیا ہوا پنا وعدہ پور ا کر دیا اور اپنے ہیں ادارے سے احتسا ب شروع کر دیا ہے آرمی چیف نے کر پشن ختم کر نے کی تاریخ رقم کر تے ہو ئے۔ کر پشن میں ملو ث افسرا ن میں لیفٹیننٹ جنرل اورمیجر جنرل سمیت 5 کرنل 3 بر یگیڈئر ایک میجر ملو ث ہے آ رمی چیف نے بر طر فی کے احکا ما ت جا ری کر دیئے کر پشن میں کی گئی تما م رقم واپس کر نے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔ ان کی مر اعا ت ختم کر دی گئی ہیں ۔پاک فوج کے اعلی افسران کی کرپشن کے باعث برطرفی کا سیاسی رہنماؤں نے خیرمقدم کیاہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما اورچئیرمین پرائیوٹائزیشن کمیشن محمد زبیرکاکہناتھا کہ جنرل راحیل شریف نے یہ بہت اچھا اقدام کیا ہے۔ انھوں نے واضح کیاکہ وزیراعظم اوران کےخاندان کےہاتھ صاف ہیں۔ صرف وزیراعظم کونشانہ بنایاجارہاہے۔ لگتاہے70سال میں صرف وزیراعظم نےکرپشن کی۔پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ آرمی چیف کایہ اچھا فیصلہ ہے۔ فوج ایک منظم ادارہ ہے،ہرادارے میں احتساب کاعمل ہوناچاہیے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کوبھی اسی طرح احتساب کرناچاہیے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے خواہش ظاہر کی کہ پانامامعاملےپرمؤثرقسم کاایک کمیشن ہو۔الیکشن کمیشن عوام کی توقعات کےمطابق آزادنہیں۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ آرمی چیف کافیصلہ انتہائی قابل تحسین ہے۔ ملک کےتمام اداروں کواسی طرح کام کرناچاہیے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن اورپاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ حکومت کمیشن کےحوالےسےکنفیوژ ہے،ریٹائرڈجج کوگلےسےپکڑکرکمیشن سربراہ نہیں بنایاجاسکتا۔ سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنائے۔مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی نے کہا کہ آرمی چیف نےکرپشن کےخلاف سب سےپہلااور بہت بڑا قدم اٹھایاہے۔ پرویزالہیٰ نے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ جاری رہےگا۔ پرویزالہیٰ نے مزید کہا کہ پانامالیکس والے اس اقدام کے نیچے آجائیں گے۔ایم کیوایم کے رہنما ندیم نصرت نے آرمی چیف کے اقدام کو بہت مضبوط پیغام قراردیا۔ انھوں نے کہا کہ آرمی چیف کے فیصلے کا خیر مقدم کرنا چاہیئے۔ندیم نصرت نے کہا کہ اس اقدام سےسول اداروں پرپریشربڑھاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…