اسلام آباد(نیوزڈیسک) چوبیس اپریل کو ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کی سکیورٹی انتظامات مکمل ، اسلام آباد پولیس کے چھ ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے ۔ جمعرات کے روز آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے چوبیس اپریل کو ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہونے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے کے لئے اسلام آباد میں کسی بھی جگہ کنٹینر نہیں لگائیں گے کنٹینرز سے راستے بند کرکے شہریوں کو پریشان نہیں کرنا چاہتے انہوں نے کہا کہ کنٹینرز کی غیر موجودگی میں شہریوں کو سچے اور مہذب پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا ہوگا انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کے جلسے کیلئے کسی دوسرے صوبے سے فورس نہیں منگوا رہے جلسے کی سکیورٹی کے لئے اسلام آباد پولیس کے چھ ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دینگے ۔