ہنگو(نیوزڈیسک)ہنگو میں دفعہ 144نافذ۔ڈبل سواری،اسلحہ کی نمائش اور گاڑیوں کے کالے شیشے رکھنے پرمکمل پابندی عائد۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگوآفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق امن وامان کے صورتحال کے پیش نظر ہنگو ضلع بھر میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144نافذکر دی گئی ہے جس کے مطابق ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری،لاﺅڈ سپیکر کی غلط استعمال ،بغیر رجسٹریشن گاڑی اور گاڑیوں کے کالے شیشے رکھنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ڈی سی آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ144کے خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔