ہنگو(نیوزڈیسک)پولیو پروگرام بھرتیوں میں بڑے پیمانے پربے قاعدگیوں کا انکشاف۔ڈبلیو ایچ اوکے مالی تعاون سے کنٹریکٹ بنیادوں پر فراہم کردہ ٹی ٹی ایم کی 55آسامیاں بغیر اشتہار کے سیاسی اثر و رسوخ اور خرد برد کی نظر ہو گئے۔متعدد درخواست گزار امیدواروں کو ٹسٹ اور انٹر ویوز سے بھی بے خبر رکھا گیا ہے۔متاثرہ امیداروں کا ذمہ دران سے کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی مالی تعاون سے ضلع ہنگو پولیو پروگرام کو مزید فعال بنانے کےلئے یونین کونسل کی سطح پر ایریا انچارج اور ٹیموں کی مانٹرنگ سے وابستہ کنٹرکٹ بنیاد پر ٹی ٹی این کی 55آسامیوں پر بھرتیوں کے ٹسٹ ،انٹرویوز خفیہ طور پر کراتے ہوئے متعلقہ بھرتیوں کو قانونی تقاضوں سے پوشیدہ رکھتے ہوئے اشتہار دئیے بغیر سیاسی اثر و رسوخ ،اقربا پروری اور خرد برد کے تحت من پسندانہ افرادکو بھرتی کرالیاگیا جبکہ درجنوں درخواست گزار امیدواران جو کہ تعلیم قابلیت کے حامل بھی تھے کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے ٹسٹ انٹرویو سے بھی بے خبر رکھا گیا۔دوسری جانب پولیو ایریڈگیشن پروگرام کے ذمہ دار افسران نے حکومت اور انتظامیہ سمیت ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت کے حکام بالہ کو بھی کاغذی کاروائی اور بے قاعد گیوں کے تحت بھرتیوں کے فہرستیں ارسال کر دیں جو کہ قانون کے ساتھ مزاق کے مترادف ہے۔ادھر متاثرہ امیدواروں نے بے قاعدگیوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بڑے پیمانے پربے قاعدگیوں کے خلاف ریکارڈ کرانے سمیت محکمہ صحت اعلیٰ حکام،ضلعی ڈپٹی کمشنر ہنگو اور ڈبلیوایچ او کے افسران بالہ سے فوری طورپرغیر قانونی بھرتیوں کی فوری منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر غیر قانونی بھرتیاں منسوخ نہیں کرائی گئی تو احتجاج کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے بھرتیوںکی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کر کے تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔