اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے بالکل وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ وزیر اعظم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے بعد نواز شریف اپنے تینوں بچوں کو منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے الزامات سے بری کرانے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیر اعظم آفس کے قریبی ذرائع نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے بالکل وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے، چاہے پھر وہ اپنے اعلان کردہ عدالتی کمیشن کے ذریعے ہو یا پھر کسی دوسرے فورم پر اس کی تحقیقات ہوں، حکومت یہ معاملہ جلد نمٹانا چاہتی ہے۔وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں اور حکمراں جماعت کے آفس بیئررز نے پس پردہ گفتگو میں ڈان کو بتایا کہ اگر عدالتی کمیشن کے قیام کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے کوئی اتفاق رائے نہیں ہوتا، تو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا تجویز کردہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا آپشن بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق نواز شریف نے لندن سے وطن واپسی کے بعد اپنا دن آفس کے فیملہ ونگ میں گزارا۔وفاقی حکومت کے قانونی مشیر نے ڈان کو بتایا کہ ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اور اگلا قدم، اسحاق ڈار کی جانب سے پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ کے بعد اٹھایا جائے گا۔