اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

ایف نائن پارک میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہوگا یا نہیں؟ ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ٓ

datetime 21  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )اسلام آباد ہایکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے یو م تاسیس کے موقع پر ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے کے خلاف دائر کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار وحید محمود خان کی جانب سے ایڈوکیٹ یاسر محمود نے عدالت میں پیش ہوکر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف نائن پارک شہریوں کی تفریح کے لیے بنایا گیاہے،تفریحی مقامات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ،اگر تفریحی مقامات پر جلسے جلوس کی اجازت ملتی رہی تو یہ یہ سیاسی مقامات بن جائیں گے ،ایف نائن پارک میں روزانہ کی بنیاد پر بچے .بڑے بوڑھے تفریح کے لیے آتے ہیں ،ماضی میں ڈی چوک پر ہونے والوں دھرنوں سے شہری پہلے ہی ذہنی تنازع کا شکار ہیں ، انہوں نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ پارکوں کا تعلق جلسے جلوسوں کے بجائے تفریح سے ہونا چاہیے،اگر کوئی سیاسی پارٹی جلسہ کرنا چاہتی ہے تو حکومت کو چاہیے انکے لیے مخصوص جگہ کا تعین کرے،اس پر عدالت استفسار کیا کہ جلسے کے اجازت نامہ کے نوٹیفیکیشن کی کاپی کہاں ہے ؟محض اخبار میں اجازت نامہ کی خبر پر فیصلہ نہیں کر سکتے،دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،واضح رہے کہ درخواست میں سیکرٹری وزارت داخلہ چیف کمشنر اسلام آباد،آئی جی پی ، چیئرمین سی ڈی اے، ماحولیاتی تحفظاتی ادارہ ،اور چئیرمین پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیاہے ۔

بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا کے انتہائی اہم لیڈر نے اسلام قبول کرلیا۔ شیوسینا کی صفوں میں ہلچل مچ



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…