اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مارچ 2016تک کے ووٹرز کی تفصےلات جاری کر دیں ،ملک بھر میں رجسٹررڈ مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 23 لاکھ 63 ہزار 948 اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 7 لاکھ 8 ہزار 679 ہو گئی ہے ،ملک بھر میں 56.26 فیصد مرد اور43.74 فیصد خواتین رجسٹررڈ ووٹرزہیں۔الےکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی تفصےلات کے مطابق ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 23 لاکھ 63 ہزار 948 جبکہ خواتین رجسٹرڈ ووٹرز 4 کروڑ 7 لاکھ 8 ہزار 679 ہو گئی ہے،وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ عام انتخابات میں کل رجسٹر ووٹرز 6 لاکھ 25 ہزار 964 تھے،لیکن 3 سال میں 58ہزار 860 ووٹرز کا اضافہ ہوا،جس سے اسلام آباد میں کل رجسٹر ووٹرز 6 لاکھ 84 ہزار 824 ہو گئی ہے،صوبہ پنجاب میں 3 سال میں 45 لاکھ 65 ہزار 286 نئے ووٹ رجسٹر ہوئے ،جس کے بعد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 38 لاکھ 24 ہزار 620 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ پنجاب میں 2013 کے انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز 4 کروڑ 92 لاکھ 59 ہزار 334 تھے،صوبہ خیبر پختونخوا میں 11 لاکھ 10 ہزار 497 ووٹرز کا اضافے کے ساتھ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 33 لاکھ 74 ہزار 664 جا پہنچی ہے،جبکہ اس کے مقابلے مےں کے پی میں 2013 میں رجسٹرڈ ووٹرز 1 کروڑ 22 لاکھ 66 ہزار 157 تھے،اس کے برعکس بلوچستا ن اور فاٹا مےں ووٹرز کی تعدادبڑھنے کے بجائے کم ہو گئی ،فاٹا میں 2013 میں کل رجسٹر ووٹرز 17 لاکھ 38 ہزار 313 تھے، جس کے مقابلے میں 2016 میں 16 ہزار 9 ووٹرز کم ہوئے ،جبکہ بلوچستان میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 33 لاکھ 33ہزار 318 اورفاٹا میں کل رجسٹرڈ ووٹرز 17 لاکھ 22 ہزار 304 ہیں۔الےکشن کمےشن کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ووٹرزکی تعداد میں 11 لاکھ 67 ہزار 522 ووٹرز کا اضافے کے بعد رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 2 کروڑ 1 لاکھ 30 ہزار 897 تک جا پہنچی ہے،جبکہ سال 2013 میں سندھ میں کل رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد 1 کروڑ 89 لاکھ 63 ہزار 375 تھی۔