اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں کہیں بھی نو گو ایریا ہوا تو اسے ختم کرینگے۔ ملک سے جرائم کا جڑ سے خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ اور ہم پورے ملک میں بلا تفریق جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ کے لیڈر سمیت 13 ڈاکوﺅں نے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیئے ہیں ، یرغمال بنائے گئے 24 پولیس اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ جنرل عاصم باجوہ نے مختصر میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ گینگ کے سربراہ کو جزیرے سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ حساس اداروں کی تحویل میں گینگ کے تمام ڈاکوﺅں کی گرفتاری یا موت تک گھیراﺅجاری رہے گا ، ملک میں کہیں بھی نو گو ایریا ہوا تو اسے ختم کرینگے۔ بدھ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ آپریشن ضرب آہن بغیر کسی نقصان کے مکمل کر لیا گیا ہے اور چھوٹو سمیت 13 ڈاکوﺅں نے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال لئے ہیں۔ یرغمال بنائے گئے 24 پولیس اہلکاروں کو باحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ چھوٹو گینگ کے ارکان کے اہلخانہ کو بھی جزیرے سے نکال لیا گیا ہے۔