اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں اور گرمیوں کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1481.90 فٹ ریکارڈ کی گئی ٗ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1150.30 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے ۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 45 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کی گئی ٗ پانی کااخراج 45 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ دوسری طرف منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 57 ہزار 195 کیوسک ٗپانی کا اخراج 35 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں دریائے کابل میں بھی پانی کے بہاو میں اضافہ ہوا ہے اور ا س میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کابہاؤ 61 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔