سکھر(نیوزڈیسک) شادی شدہ جوڑوں کو بلیک میل کرنے والا پولیس اہلکاروں پر مشتمل گروہ گرفتار، گرفتار اہلکار موبائل کے زریعے تصاویر اور ویڈیو بنا کر رقم طلب کرتے تھے ، کرمنل ریکارڈ رکھنے والے افسران کو تھانے نہیں دیئے جائینگے ، ایس ایس پی سکھر ، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے کہا ہے کہ پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کی موبائل فون سے فوٹیج اور تصاویر بنا کر جوڑوں کو بلیک میل کرنے والے اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیکر انکے خلاف مقدمات درج کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے 249 کرمنل ریکارڈ کے حامل پولیس افسران کو تھانے کا چارج نہیں دیا جائے گا اپنی تعیناتی کے بعد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سکھر پولیس امجد شیخ کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل لطف علی کورائی 249 فرید حسن سیال 249 عبداکریم کانڈھرو 249 امام ڈنو سروری شامل ہیں یہ اہلکار خواتین 249 مردوں کی تصاویر مووی بنا کر بلیک میل کرتے تھے جن کے خلاف پٹنی تھانے پر سرکارکی مدعیت میں مقدمہ نمبر 18/16درج کرکے چودہ دن کے ریمانڈ پر جیل پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں علی واہن کے رہائشی عابد قریشی کے مقابلے میں ہلاکت کی انکوائری جاری ہے اس سلسلے میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جانب سے انکوائری کمیٹی ایڈیشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی آج سکھر پہنچ رہے ہیں جو واقعہ کی تمام پہلوؤں سے جائزہ لیں گے جبکہ ڈی آئی جی سکھر اظہر رشید کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے ۔اور اب تک رپورٹ کی کوئی کاپی مجھے نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں ہماری کوشش ہے واقعہ کی صاف و شفاف انکوائری کی جائے اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے حقائق کو سامنے آنا چائیے باگڑجی آپریشن سکھر ائیرپورٹ کوممکنہ خطرے کی وجہ سے شروع کیا گیا تھا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ۔
شادی شدہ جوڑوں کو بلیک میل کرنے والا پولیس اہلکاروں پر مشتمل گروہ گرفتار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
سوشل میڈیا صارفین کیلئے نادرا کی سخت وارننگ
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟
-
رونالڈو کی شادی دیکھنے ہزاروں افراد چرچ پہنچے، دولہا دیکھ کر حیران رہ گئے
-
سمندری طوفان ڈولفن نے جاپان اور چین میں تباہی مچادی
-
بیٹے نے غیرت کے نام پر اپنی بوڑھی ماں اور 60 سالہ شخص کوہلاک کر دیا



















































