اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شکارپور میں عمران خان کو ٹارگٹ کیا جانا تھا اور اس کے پیچھے دو سیاسی پارٹیاں شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے میں سرینڈر کرنے والے چھوٹو گینگ کے بارے میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں معروف اینکرپرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ چھوٹو گینگ میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے عمران خان کو شکارپور میں ٹارگٹ کرنا تھااور اس منصوبہ بندی کے پیچھے دو سیاسی پارٹیاں کارفرما تھیں۔