اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

غیرقانونی پاکستانیوں کوملک میں ٹھہرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،سعودی عرب

datetime 20  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض (نیوزڈیسک) سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہاہے کہ غیرقانونی پاکستانیوں کویہاں ٹھہرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اس لیے انہیں ملک بدرکیاجارہا ہے ،کسی بھی جرم میں ملوث افرادکو سعودی عرب سے ہمیشہ کے لیے بے دخل کیاجاسکتا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہاکہ ایران نے خطے میں عدم استحکام پیداکررکھا ہے ، خلیج کے خطے میں دہشت گردوں کی امداد بند ہونے تک ایران کی معذرت بے معنی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں سعودی سفارتخانہ اور قونصل خانے پر حملہ کے معاملے پر معذرت کی بجائے ایران کی قیادت کو حکومتی پالیسیوں کو تبدیل کرنے، ایک اچھا ہمسایہ بننے، عسکری گروپوں کی حمایت ختم کرنے اور دہشتگردوں کی سرپرستی کا سلسلہ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ غیرقانونی افرادکے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستانی ہو یا کسی اورملک کو شہری،غیرقانونی طورپر کسی کو یہاں مقیم نہیں ہونے دیں گے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…